• news

سندھ حکومت میں عام ورکرز کو حکومت کا حصہ بنایا گیا ، نرگس فیض ملک 


لاہور(نامہ نگار،لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن اس جماعت کی بنیاد اس لیے رکھی تھی کہ پاکستان کے پسے ہوئے لوگ اس پارٹی کے پلیٹ فارم سے اسمبلی پہنچ سکیں ۔پیپلز پارٹی کے پاس ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں ،سندھ حکومت میں بہت سے عام ورکرز کو حکومت کا حصہ بنایا گیا ہے ۔مجھے فخر ہے کہ میں بھٹو شہید کی ورکر ہوں اور مجھے محترمہ فریال تالپور جیسی ورکر دوست لیڈر کی قیادت میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج مہنگائی ،بےروز گاری پر قابو پایا جائے۔اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے موجودہ حکومت ہنگامی اقدامات کرے یہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ عوام کے مسایل ان کی دہلیز پر ہی حل کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن