سفیر کی ملاقات، سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا: چیئرمین سینٹ
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاک سعودی عرب تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی ارجنٹینا کے خلاف فتح پر سعودی سفیر کو مبارکباد پیش کی۔