انڈین فلم فیسٹیول نے مودی کی پسندیدہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ بے ہودہ اور پراپیگنڈا قرار دے دی
ممبئی (نیٹ نیوز) انڈین فلم فیسٹیول کی جیوری نے فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کو بے ہودہ اور پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔ جیوری کے سربراہ اسرائیلی فلم ساز نادو لیپڈ کے مطابق ’’کشمیر فائلز‘‘ کو فیسٹیول میں دیکھنے سے جیوری کو دھچکا لگا۔ نادو لیپڈ نے کہا کہ ’’کشمیر فائلز‘‘ ایک پراپیگنڈا فلم ہے۔
اسے ایک فنکارانہ مقابلے میں ایک مؤقر فیسٹیول میں پیش کرنا نامناسب تھا۔