• news

اوکاڑہ: پیسے نہ دینے کا جھگڑا‘ دکاندار نے فائرنگ کرکے 2 گاہک موت کے گھاٹ اتار دیئے


اوکاڑہ (نامہ نگار) تھانہ کینٹ کی حدود میں بوتل کے پیسے نہ دینے پر جھگڑا ہونے پر دکاندار نے فائرنگ کرتے ہوئے دو گاہکوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم دکاندار موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ 47,تھری آر کے رہائشی یاسر نے پان سگریٹ کی دکان بنا رکھی ہے جہاں عدنان اور کنگن نامی دو نوجوان پان لینے اور بوتل پینے آئے، جہاں بوتل کے پیسے نہ دینے پر دکاندار یاسر نے فائرنگ کر کے عدنان اور کنگن کو مار ڈالا۔ 

ای پیپر-دی نیشن