بھارت یکم دسمبر کو ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت یکم دسمبر کو اپنی پہلی ریٹیل ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا۔ ای روپیہ کے پائلٹ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ ابتداء میں اس پروگرام میں محدود افراد میں صارفین اور تاجروں کو شامل کر کے ایک ماہ تک جانچ پڑتال کی جائے گی۔