• news

متعصب مودی سرکار کا ایک اور وار،مدارس کے طلبہ کیلئے و ظائف ختم


نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں مسلمان دشمن مودی سرکار نے مدرسوں کے طلباء کے لیے سکالرشپس ختم کردیں، مدرسوں میں زیرتعلیم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو ایک ہزار روپے ماہانہ کی سکالر شپ دی جارہی تھی۔ اترپردیش کی ریاستی حکومت پہلے ہی مدرسوں کے طلباء کے لیے سکالرشپس پر پابندی لگا چکی ہے۔ گزشتہ سال بھارت میں مدرسوں کے 16ہزار 558 طلباء کو چار سے پانچ لاکھ روپے کی سکالر شپس فراہم کی گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن