گوجرانوالہ: باپ، بھائی کے قاتل کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عدالت نے باپ اور بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم احمد نے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے دوہرے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم حیدر کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا، مجرم حیدر نے 6مارچ 2020ء میں اپنے والد مصور اور بھائی عابد کو فائرنگ کر کے بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔