• news

جنرل عاصم نے سکول داخلہ سے قبل 2سال میں حفظ کیا،فیملی©''خاندان جافظاں''کے نام سے مشہور


راولپنڈی(محبوب صابر سے) پاکستان کے نئے سپہ سالار کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے ہے، جنرل عاصم منیر نے آفیسر ٹریننگ سکول (او ٹی ایس) منگلا سے ٹریننگ مکمل کی۔ قرآ ن پاک راولپنڈی کالج روڈ پر واقع الخلیل قرآن کمپلیکس مرکزی مدرسہ دارالتجوید و حفظ قرآن سے مکمل کیا، حافظ خلیل احمدانکے ا±ستاد تھے، حافظ خلیل احمد کے بیٹے حافظ نسیم خلیل نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے 1972ءسے 1974ءتک صرف دو سال کے اندر قرآن حفظ کرکے اپنی ذہانت ثابت کر دی تھی،لائق طالب علم تھے۔انہوں نے اپنے محلے میں مسجد بنوائی جہاں میرے والد گرامی حافظ خلیل قران پڑھانے جایا کرتے تھے، میرے والد اور جنرل عاصم کے والد گہرے دوست تھے اور دونوں نے طے کیا تھا کہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے قبل قرآن حفظ کرانا ہے، جنرل عاصم منیر نے مدینہ منورہ مسجد نبوی میں قرآن پاک کی دہرائی کی،رپورٹ کے مطابق جنرل عاصم منیر کے والد سید سرور منیر راولپنڈی کے علاقے لال کڑتی میں واقع ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول طارق آباد کے پرنسپل تھے جہاں پر وہ 1975ءسے 1977ءتک اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اس کے بعد سید سرورمنیر ایف جی سپیر ہائی سکول رسالپور تبدیل ہو گئے جہاں پر جنرل عاصم منیر نے تعلیم حاصل کی، اہلِ محلہ چوہدری خورشید، محمد شفیق عرف صفو، چوہدری نعمان شوکت، اخلاق، محمد شفیع نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل عاصم منیر کا خاندان حفاظ کا خاندا ن مشہور تھا، ان کے دونوں بھائی قاسم منیر اور ہاشم منیر بھی حافظِ قران ہیں،سید سرور منیر کا گھرانہ پورے علاقے میں شریف، اچھا جانا جا تا تھا، گلی میں اپنے دوستوں جن میں ہم میں سے بھی کچھ ہیں جن کے ساتھ کرکٹ کھیلتے، باو¿لنگ شوق سے کراتے، بیٹنگ میں بھی اچھے تھے، اور گھومتے پھرتے تھے، یہ اپنی پڑھائی میں اچھے تھے، ملنسار اور اچھے برتاو¿ والے لوگ تھے، رپورٹ کے مطابق جب سے جنرل عاصم منیر آرمی چیف بننے کا علان ہواتو اہل علاقہ کی خوشی دیدنی تھی اور جب انہوں نے کمان سنبھالی تو محمد شفیق عرف صفو اور اس کے دیگر ساتھیوں نے خوشی میں مٹھائی بھی بانٹی۔
ڈھیری حسن آباد 

ای پیپر-دی نیشن