• news

اداروں کے خلاف بیان، پرویز الٰہی کا ترجمان مسرت چیمہ کو شوکاز نوٹس


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے متنازعہ بیان پر ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس اداروں کے خلاف متنازعہ بیان پر جاری کیا گیا ہے۔ پرویز الٰہی نے مسرت جمشید چیمہ سے متنازعہ بیان پر وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔
نوٹس 

ای پیپر-دی نیشن