• news

زرداری سے مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ملاقات پنجاب میں عدم اعتماد، گورنر راج پر مشاورت


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے سیاسی محاذ کیلئے آصف زرداری سے ن لیگ کے وفد نے طویل ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے زرداری ہا¶س میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی وفد میں رانا ثناءاللہ ایاز صادق اور سعد رفیق شامل تھے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد گورنر راج سمیت ممکنہ آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد سابق صدر نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو طلب کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری سے ملاقات کی۔ پنجاب کی صورتحال اور پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفوں پر بات کی گئی۔
زرداری سے ملاقات

ای پیپر-دی نیشن