• news

چنیوٹ ،ٹوبہ میںتین سٹرکوں کی مرمت وبحالی کی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل شوگر کین ڈویلپمنٹ سیس کمیٹی کا اجلاس ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز کی ہدایات پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ نے کی۔اجلاس میں ضلع چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں16کروڑ روپے کے سیس فنڈز سے تین سٹرکوں کی مرمت وبحالی کی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے اور اگر کسی جگہ کوئی انتظامی وفنی رکاوٹ درپیش ہو تو نوٹس میں لائیں تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے لہذا اعلی تعمیراتی معیار یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن