فیصل آباد، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا ہے اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں متحرک ہوکر گزشتہ روز 1085 انسپکشن کیں اورپھل وسبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کی اوورچارجنگ اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر59 دکانداروں کو ایک لاکھ 4 ہزار 500روپے جرمانہ جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 5 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور 4 گرانفروشوں کو موقع سے گرفتارکرکے حوالہ پولیس کردیا۔