افغانستان ، مدرسے میں بم دھماکہ بچوں سمیت 30شہید ، 24زخمی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں مدرسے میں بم دھماکے میں 30 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر دھماکا ہوا، جس کی زد میں آ کر30 افراد شہید ہو گئے جبکہ 24 زخمی ہوئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق دھماکا صوبے ایبک میں ہوا، ہلاکتوں کی تصدیق مقامی ہسپتال نے بھی کی۔ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور عام عوام شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 24 زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔