• news

ڈالر 50 پیسے مہنگا، سونا 400 روپے تولہ سستا، سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مستحکم اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار ہوا۔ بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 223.95روپے ہو گئی۔ اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 231روپے سے بڑھ کر 231.50روپے پر جا پہنچی۔  سونے کی فی تولہ  قیمت 400روپے کمی سے 1لاکھ 61ہزار 200روپے  ہو گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دبائو دیکھا گیا جس کی وجہ سے بدھ کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی۔ کے ایس ای 100انڈیکس 42500 پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 42300پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔

ای پیپر-دی نیشن