• news

لو ئراورکزئی: کو ئلے کی کام بیٹھ گئی، 9کانکن جاں بحق


لوئر اورکزئی+کوہاٹ (نیٹ نیوز+نامہ نگار)  لوئر اورکزئی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس کے  باعث 9 کان کن جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکہ گیس بھر جانے سے ہوا جس کے بعد کان بیٹھ گئی۔ واقعے میں 9 کان کن جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت کوئلے کی کان میں 13 افراد موجود تھے۔ شہباز شریف نے ضلع اورکزئی کے علاقے ڈوالی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن