وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت کا فیصلہ نہ ہو سکا‘ سندھ نے 3 ہزار روپے من مقرر کرنے کی مخالفت کی تھی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کابینہ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت کے تعین کے معاملے پر غور کیا گیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے گندم کی امدادی قیمت کے دوبارہ تعین کی سمری بھجوائی تھی۔ کابینہ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت کے تعین کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ امدادی قیمت کے معاملے پر کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ آئندہ اجلاس میں معاملے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ سندھ نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے من مقررکرنے کی مخالفت کی تھی۔