پیشانی پر میں چور ہوں لکھوانے والا چوتھی مرتبہ گرفتار
ساؤ پاؤلو (نیٹ نیوز) برازیل میں پیشانی پر خود کو چور اور احمق لکھوانے والا نوجوان چند روز قبل ایک واردات کے بعد چوتھی مرتبہ گرفتار ہوا ہے۔ روان روشا ڈا سِلوا کی پیشانی پر ٹیٹو گْدا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ’ میں ایک چور اور احمق ہوں۔ جون 2017ء میں اس نے ایک چوری کی تھی اور گرفتار ہوا تھا جس کے بعد اس کی پیشانی پر یہ جملہ لکھا گیا تھا۔