• news

محا صرے ، تلا شی کا رروائیاں جاری ، مزید 2نو جوان گرفتار


سرینگر، جموں (اے پی پی + کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں شہر میں شادی کی ایک تقریب کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈرون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں گیس کے اخراج کے بعد دم گھنٹے سے ایک غیر کشمیری کی موت ہو گئی جبکہ ایک اور کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی فوجی مظالم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ سرینگر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ بھارت کی ظالم اور قابض افواج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن