احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے پر ہائیکورٹ نے ایس پی کو آج طلب کر لیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کینٹ کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف شہری فتح محمد کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالت نے عمل درآمد کا ٹائم فریم مقرر نہیں کیا تھا جس پر چیف جسٹس نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ٹائم فریم مقرر نہ کرنے کا یہ مطلب ہے کہ آئندہ دس سال کسی نے خود کوئی کام نہیں کرنا ہے۔ افسروں کو کیوں عزت کی پروا نہیں۔