• news

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے  وزیر قانون و انصاف کا چارج سنبھال لیا


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی وزارت قانون و انصاف آمد کے موقع پر وزارت کے  افسروں نے ان کا استقبال کیا۔ علاوہ ازیں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امارات کے وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی کے درمیان ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی قانونی معاونت اور پاکستان کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے مراحل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن