اسحاق ڈار کی گورنر سندھ، سٹیٹ بنک سے ملاقاتیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر سٹیٹ بنک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل، عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات، صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اور گورنر سندھ نے ملک کی معاشی صورتحال اور صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔