• news

پی ٹی آئی 20 مارچ تک انتخابات چاہتی ہے :فواد چودھری   


 اسلام آ باد (آئی یان پی ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ ان کی جماعت رمضان سے پہلے انتخابات چاہتی ہے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف رمضان سے پہلے یعنی 20 مارچ تک انتخابات چاہتی ہے، وقت کم ہے، اسمبلیاں توڑنے میں زیادہ دیر نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے موجودہ حکومت پر اسمبلیاں بچانے کے لیے پیسہ چلانے کا الزام لگادیا۔ اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلیاں ٹوٹنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے کہ یہ یہاں آئیں، منڈیاں لگائیں، جانور خریدیں جو یہ پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن