• news

وزیر منصوبہ بندی و ترقی  احسن اقبال سے چینی سفیرکی ملاقات


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے چینی سفیر نونگ رانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کے عزم پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے۔ وفاقی وزیر نے ایم ایل ون منصوبے کے لئے چین کی طرف سے کمپنیاں جلد نامزد کرنے پہ زور دیا، گوادر بندرگاہ میں سیاحت کے انفراسٹکچر کی تعمیر حکومت کی ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن