• news

عمران خان کا مقصد آزاد‘ مضبوط پاکستان ہے :چوہدری اشفاق 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اشفاق احمد ورک نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد حقیقی معنوں میں آزاد، مضبوط اور مستحکم پاکستان ہے پی ٹی آئی کی جاری جدوجہد آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل اور خودمختار پاکستان کی تحریک ہے جس میں ہم سب نے اپنا حصہ ڈالنا ہے، اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کرنے کیلئے قوم کو امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرنا ہو گی جس کیلئے جاری جدوجہد کی تکمیل کا وقت آگیا ہے ہر فرد عمران خان کا ساتھ دے اور اپنے پاکستانی ہونے پر حق ادا کرے اگر ہم نے آج اس جدوجہد میں حصہ نہ ڈالا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن