• news

امریکہ کا سیلاب  سے متاثرہ پاکستانی کسانوں  کے لئے 80 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے 80 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب میں سیلاب سے متاثر ہونے والے کسانوں کیلئے امداد کا اعلان کیا۔ یہ امداد 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی اعلان کردہ امریکی امداد کا حصہ ہے۔ سیلاب سے متاثر کسانوں کو یہ امداد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی شراکت سے فراہم کی جائے گی۔ امریکی امداد سیلاب کے بعد انسانی ضروریات‘ غذائی تحفظ‘ آفات سے نمٹنے اور استعداد کار میں اضافہ کے کام آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن