• news

نومبر میں مہنگائی کی شرح 23.82فیصد سالانہ،بنیادوں پر ڈبل ہوگئی:ادارہ شماریات


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ نومبر میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 23.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال نومبر میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح سالانہ بنیادوں پر مہنگائی دگنی سے بھی زائد ہو گئی۔ دیہی علاقوں میں افراط زر کی شرح 27.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شہروں میں افراط زر کی شرح 21.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 23.42 اور آلو 14.57 فیصد مہنگے ہوئے ہیں۔ انڈے  5.34فیصد‘ چینی 3.67 فیصد‘ چائے 14.79 فیصد مہنگی ہوئی۔ سبزیاں 26.42 فیصد‘ دال مسور 11.17 فیصد‘ ٹماٹر 9.56 فیصد‘ دال چنا 5.51 فیصد‘ چکن 5.08 فیصد‘ دال مونگ تین فیصد‘ دال ماش 9.3 فیصد‘ سفید چنے دو فیصد مہنگے ہوئے۔ نومبر میں بجلی چارجز 0.34 فیصد اور مائع ایندھن تین فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیاد پر چائے 2.49 فیصد‘ چینی 9.9 فیصد‘ دال چنا 19.56 فیصد‘ دال ماش 47.76 فیصد‘ دال مونگ 46.29 فیصد‘ سرسوں کا تیل 44.9 فیصد‘ گندم 43.4 فیصد مہنگی ہوئی۔نومبر میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 23.6 فیصد اضافہ ہوا۔ برآمدات میں 0.63 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں 11.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن