اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 3 ججوں نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔ تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ، سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی کے علاوہ دیگر ججز، جوڈیشل افسران، بار کونسل و بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، وکلاء اور مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز سے حلف لیا۔