نیشن ہاکی کپ : پاکستان فرانس کا مقابلہ برابر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور فرانس کے مابین کھیلا گیا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں رانا عبدالوحید نے‘دوسرا28ویں منٹ میں افراز نے‘ 60ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول کیا ۔ فرانس کی جانب سے 12ویں منٹ میں پیٹر نے‘ 36ویں منٹ میں نوے نے جبکہ تیسرا گول 58ویں منٹ میں وکٹر نے کیا۔