آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
لاہور(نیوز رپورٹر )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 22 ہزار700 کیوسک اور اخرج 42 ہزارکیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 8ہزار 900کیوسک اور اخراج 8 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل میں آمد15 ہزار900کیوسک، اخراج 15ہزار 900کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد10ہزار300کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد7ہزار900کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔بیراج جناح میں آمد 53ہزار600کیوسک اور اخراج 47ہزار600کیوسک،چشمہ میں :47ہزارکیوسک اوراخراج51ہزارکیوسک، تونسہ میں آمد 47ہزار800کیوسک رہا۔