• news

فیصل آباد: معمولی رنجش پر بااثر افراد کا برہنہ کر کے خاتون پر تشدد 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں معمولی رنجش پر بااثر افراد خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بازار میں گھمایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کے نوٹس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 ر ب محلہ اسلام آباد کا رہائشی مقصود احمد اپنی بیٹی کے ناجائز مراسم میں معاونت کے شبہ میں اپنے بیوی، بیٹوں اور ساتھیوں کے ہمراہ اپنے محلہ دار تاج دین کے گھر میں زبردستی گھس گئے۔ ملزمان نے تاج دین کی بیوی نسرین بی بی کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر کے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، بعدازاں ملزمان نے برہنہ حالت میں اسے بازار میں گھسیٹتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، خاتون کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے سٹی پولیس آفیسر اور سٹی پولیس آفیسر نے ایس پی جڑانوالہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن