بلاول کی چینی سفارتخانے جا کر جیانگ زیمن کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی سفارتخانے جاکر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے سابق چینی صدر جیانگ زیمن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق چینی صدر کی پاکستان سے پچاس سالہ پرانی وابستگی تھی۔