فیصل آباد: غربت‘ مہنگائی‘ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی ہے۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر ساجدہ بی بی زوجہ ابرار حسین سکنہ جھنگ نے زہریلا کیمیکل نگل لیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔