• news

سینٹ میں جمہوری طریقے سے تبدیلی کو ویلکم کہیں گے: ڈپٹی چیئرمین


لاہور (کامرس رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹ میں جمہوری اور آئینی طریقے سے کوئی تبدیلی آتی ہے تو اسے ویلکم کریں گے۔ ملک کو معاشی استحکام کہ اشد  ضرورت ہے، ہمیں ہر حال میں ویلیو ایڈیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب جانا ہوگا وگرنہ نوجوانوں کو  روز گار نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں  چار روز ٹیکسٹائل نمائش کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے سٹالز کا دورہ کیا۔ مرزا محمد آفریدی نے کہا اکانومی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ سواتی کمیٹی میں ثبوت پیش نہیں کر سکے کمیٹی ختم کر دی گئی ہے۔ حکومت معیشت کی پہلی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور انشاء اللہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ آگے تمام جماعتوں کو اس وقت معیشت کی بحالی کے لئے ایک پیج پر ہونا چاہیے چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن