• news

عمران کو دھمکیاں، ملزم کو مزید 7 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مرکزی ملزم رائے قمر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے مزید سات روز کیلئے جوڈیشل کرتے ہوئے آئندہ سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عمران خان کو جلسہ کے دوران دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے مرکزی ملزم رائے قمر  فاضل جج کے روبرو پیش کیا۔ اس دوران پو لیس نے ملزم کی ویڈیو کے فرانزک ٹیسٹ کیلئے اس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ فاضل جج نے تفتیشی افسر کو حکم صادر فرمایا کہ جلد از جلد تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن