• news

امریکی سائفر بھجوانے والے ڈاکٹر اسد مجید سیکرٹری خارجہ تعینات


اسلام آباد (خبر نگار) عمران خان کے دور حکومت میں سائفر سامنے لانے والے اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر اسد مجید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر بھی تعینات رہے۔ اب ان کا سیکرٹری خارجہ تعیناتی کے طورپر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید نے بطور امریکہ میں پاکستانی سفیر سائفر  کو پاکستان بھجوایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ 29 ستمبر سے خالی تھا۔

ای پیپر-دی نیشن