• news

ایس ایم منیر کوخراج عقیدت پیش  کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس

لاہور (کامرس رپورٹر )صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے مرحوم ایس ایم منیرکیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی تعزیتی ریفرنس میں بڑی تعداد میں بز نس کمیونٹی اور صنعتکاروں کی شر کت پراپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہر کسی نے دْکھ کی اس گھڑ ی میں بے مثال اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ایک بہت اچھی روایت قائم کی ہے۔ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں مرحوم ایس ایم منیر کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سلیمان چاؤلہ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر،یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ اور لیجنڈری تاجر رہنما کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چیئرمین بی ایم پی اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے کہا کہ تجارتی و صنعتی رہنما نے کبھی بھی سیا سی مقابلے کو ذاتی طور پر نہیں لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن