• news

رواں سال پہلے 5 ماہ سیمنٹ فروخت21.78 فیصد کم رہی:ایسوسی ایشن

لاہور(کامرس رپورٹر )رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 17.883ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 22.861ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 21.78فیصد کم رہی۔ صرف نومبر 2022 میں سیمنٹ کی فروخت نومبر 2021کے مقابلے میں 16.82فیصد کمی سے 4.009ملین ٹن رہی جبکہ نومبر 2021 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.820ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2022 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.862ملین ٹن رہی جو نومبر 2021کی 4.125ملین ٹن کی مقامی فروخت کے مقابلے میں 6.38فیصد کم رہی۔ نومبر 2022کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 78.76فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ ایک لاکھ47ہزار757 ٹن رہی جبکہ نومبر 2021کے دوران 6لاکھ 95ہزار 779ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔نومبر2022کے مہینے میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 3.267ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال نومبر کی 3.525ملین ٹن فروخت سے 7.31 فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 7لاکھ42ہزار 158ٹن رہی جو نومبر 2021 کی 1.269 ملین ٹن فروخت سے 42.71فیصد کم رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں نومبر 2022کے دوران فروخت 3.163ملین ٹن رہی جو نومبر 2021کی 3.470ملین ٹن فروخت سے 8.83فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے مقامی مارکیٹ میں نومبر 2022 کے دوران فروخت 6لاکھ98ہزار225 ٹن رہی جو نومبر 2021کی 6لاکھ54ہزار 983 ٹن فروخت سے 6.60فیصد زائد رہی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے نومبر 2022کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 87.97فیصد اضافہ سے ایک لاکھ 3ہزار824 ٹن رہی جو نومبر 2021 میں 55ہزار 234ٹن رہی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن