• news

چےئرمےن تحریک انصاف اختر اقبال ڈار کی سالگرہ کی تقرےب 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کی سالگرہ کا کیک مختلف مقامات پر کاٹا گیا جس میں اعلیٰ افسروں ، پارٹی عہدیداروں ، کارکنان ،شہریوں اور خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی شیخوپورہ میں سالگرہ کی تقریب ڈار ہاﺅس میں ہوئی جہاں پر بریگیڈئیر متین احمد،بریگیڈئیر فضل حسین ، بریگیڈئیررانا عابد حسین، میجر عامر زیدی،وائس چیئرمین پی ٹی آئی(این) ریاض علوی،شہباز گجر، میاںخالد ، عمر مشتاق ورک، شیخ احسن حبیب،خالق عزیز ورک،رانا احسان پپو سلہریا، اے ڈی چودھری،سید مقصود رضا ، وسیم اشرف سندھو سمیت دیگرنے شرکت کی شمالی لاہور میں اسد چیمہ کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں کارکنان نے کیک کاٹاجبکہ تحریک انصاف یوتھ ونگ فیصل آباد کی طرف سے فیصل آباد یونیورسٹی میں اسامہ خان کی قیادت میں کیک کاٹا گیا خواتین ونگ کی طرف سے میمونہ ادریس جبکہ قصور میں شہریوںکی بڑی تعدادنے طلعت چودھری کی قیاد ت میں کیک کاٹا اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف(نظریاتی) اختر اقبال ڈار کی سیاسی خدمات ،ویژن اورکرپشن کی سزاموت کے نعرہ کی کامیابی اورانکی دراز عمر کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن