• news

وفاقی و پنجاب حکومت کی متنازعہ تعیناتیوں پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا احتجاج


لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا خالد محمود، مولانا حافظ محمد اشرف گجر، مولانا سمیع اللہ، مولانا محمدارشاد فاروقی ودیگر نے خطبات گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت کی بدتری قادیانیت نوازی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ایک سکہ بند اور جنونی قادیانی ابوبکر خدا بخش نتھوکہ کو نیب کے بڑے عہدہ پر لگانے اور پنجاب حکومت کا وقاص الحسن نتھوکہ کو ایس ایس پی ایڈ منسٹری سی ٹی ڈی پنجاب مقرر کرنا قادیانیت کو پروموٹ کرنے کے مترادف اور بدترین قادیانیت نواز اقدام ہے جسے کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے ایک قرارداد کے ذریعہ علماءوفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ایسے متعصب اور جنونی قسم کے قادیانیوں کو ایک حساس محکمہ کا انچارج مقرر کرنا اسلام اور مسلم دشمنی بلکہ مسلم کشی کے مترادف ہے۔ علماءنے اجتماعات جمعہ میں اسکی پرزور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان دونوں قادیانیوں کو حساس عہدوں پر لگانا اسلامیان پاکستان کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ جب تک واضح طورپر اعلان سامنے نہیں آجاتا اس وقت ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن