• news

کریسنٹ ماڈل سکول طلبا کا ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی آفس کا مطالعاتی دورہ


لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کے کلاس دہم کمپیوٹر سائنس کے طلبا کو آئی ٹی کے منصوبوں اور بدلتے تقاضوں سے روشناس کروانے کیلئے ارفع ٹاور میں بورڈ آفس کے دورہ کا اہتمام کیا گیا۔ طلبا پلان 9 انکوبیشن سینٹر بھی گئے جہاں انہیں مختلف سٹارٹ اپس نے انٹرپرنیورشپ کی اہمیت اور اپنی سروسز سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ جہانزیب اکبر نے طلبا کوآئی ٹی کی اہمیت اور پی آئی ٹی بی کے منصوبوں کے بارے میں لیکچر بھی دیا۔ طلبا نے بتایا کہ نصاب میں پڑھائی جانیوالی چیزوں کو عملی طور پر دیکھ کر انہیں بہت زیادہ معلومات اور آگاہی حاصل ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن