• news

وی سی فاطمہ جناح یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ تقریب


لاہور(نیوز رپورٹر)سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور کی جانب سے وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور کی جانب سے 20ویں 2سالہ نیشنل سرجیکل کانفرنس کی افتتاحی تقریب کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔کانفرنس میں صدر سوسائٹی پروفیسر سید اصغر نقی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمر وڑائچ سمیت میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ملک کے مایہ ناز اور ممتاز سرجنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


 تقریب میں مہمان خصوصی صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر محمد شعیب شفیع تھے جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور مرکزی مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شعبہ سرجری میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے بیسٹ سرجنز کی خدمات کو سراہا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن