• news

پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ نظام مصطفےٰ میں ہے:قاری زوار بہادر 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ نظام مصطفےٰ میں ہے۔ جب تک ملک نظام مصطفےٰ کی برکات سے مستفید نہیں ہوتا ملک و قوم کی مشکلات ختم نہیں ہونگی۔موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی سے وطن عزیز آج 100فی صد ڈیفالٹ ہو چکا ہے۔ عوامی مسائل کا حل نکالنے والے اپنے مقدمات کا خاتمہ کرکے اب قوم کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ حکمران فلاحی ریاست کی اصل روح سے آگاہی حاصل کریں اگر یہاں رسول اکرم کا نظام نافذ کردیا جائے تو اللہ تعالیٰ رحمت و برکت کے تمام دروازے کھول دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءپاکستان کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حافظ نصیر احمد نورانی ،رشید احمد رضوی ،مفتی تصدق حسین ،حافظ محمد سلیم اعوان اور محمد ارشد مہر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن