منی لانڈرنگ ‘ بین الاقوامی گروہ کی خاتون سمیت 24ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ سسٹم ہیک کر کے فراڈ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کی ایک خاتون سمیت 24افراد کوگرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون ،لیپ ٹاپ ، گاڑیوں سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہےں۔ گروہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات ،برطانیہ ،امریکہ ،کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کار اور لاٹری سکیم کی آڑ میں فراڈ کرتے تھے ، اب تک یہ گروہ ایک ارب کے قریب فراڈ کر چکا ہے۔گروہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر ونگ لاہور ،گوجرانولہ ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں پانچ سو سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی تھیں۔
گروہ کے زیادہ تر افراد روانی سے انگریزی ،عربی ،فارسی اور یونانی زبانیں بول لیتے ہیں۔گرفتار خاتون عربی فارسی انگریزی زبان میں فون کالز کر کے افراد کو بے وقوف بنا کر رقم منگواتی۔