38سالہ شخص پراسرارطورپر جاں بحق‘ورثاءکا قتل کا الزام
لاہور(نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقے مےں اےک کوارٹر مےںرہائش پذیر 38 سالہ مدثر فاروق گزشتہ روزپراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔پولیس نے شواہداکھٹے کر کے نعش مردہ خانے منتقل کر دی ۔ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ مدثر فاروق کو اس کی خاتون دوست عزرانے اپنے اےک اور آشنا کے ساتھ مل کر زہر دے کر قتل کیا ہے۔
پولےس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کا رہائشی مدثر فاروق کیمیکل فیکٹری میں کام کرتا تھا اور اپنی دوست عزراکےساتھ ہی اس کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئےں گی ۔