کاہنہ : پولیس اہلکار سمیت 3افرا د لٹ گئے
کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد سے دولاکھ روپے سے زائد کا سامان اور نقدی لوٹ لی۔ شہزادہ روڈپر 4ڈاکووں نے ناکہ لگاکرلکھوکی گاوں گھر جاتے پولیس اہلکار اظہراقبال سے موٹرسائیکل‘قیمتی موبائل فون اور 3ہزار نقدی جبکہ ملک پورہ کے عظیم اور پراناکاہنہ کے طفیل سے ہزاروں روپے چھین لئے۔