ضلعی انتظامیہ کی سموگ کےخلاف کارروائی،گودام سیل
سندر( نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے سموگ پھیلانے والے عناصر کے خلاف سندر روڈ اے سی رائیونڈ کی سربراہی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کردیا اے سی آفس ذرائع کے مطابق گودام مالک رات کی تاریکی میں بجلی کی تاروں، تیل کے ڈرموں کو جلا کر ماحول میں آلودگی پھیلانے کا سبب بن رہا تھا۔ اس موقع پر انفورسمنٹ انسپکٹر رانا عابد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی سندر روڈ پر موجود کباڑیہ رات کی تاریکی میں سموگ اور آلودگی پھیلانے کے جرم میں ملوث تھا جس کے خلاف تھانہ سندر میں اندراج مقدمہ کا استغاثہ دیے دیا گیا ہے