حارث رﺅف کی ٹانگ میں کھچاﺅ‘طبیعت میں بہتری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیبیو کرنے والے اسٹار فاسٹ بولر حارث رﺅف کی طبیعت سے متعلق وضاحت کر دی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق حارث کا آج این آر آئی ہوا ہے ان کی طبیعت میں بہتری ہے مگر ابھی آرام کر رہے ہیں۔ فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹانگ پر کھچاﺅ محسوس ہو رہا تھا جس پر انہیں آرام دیا گیا۔کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے حارث رﺅف نے انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 13 اوورز کروائے ہیں۔