آسٹریلوی آل راو¿نڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی آل راو¿نڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے ہر طرز کی کرکٹ سے باہر ہو گئے۔پرتھ سکارچرز کا کہنا ہے کہ مچل مارش ایک عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، مارش اب ٹخنے کی انجری کا آپریشن کرا رہے ہیں۔ مچل مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹنس کےساتھ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔مچل مارش دورہ بھارت سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
جبکہ وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ مچل مارش اہم کرکٹر ہیں ان کی ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے۔