• news

 گولڈن مین ٹیم کو سپورٹ  کرن پنڈی سٹیڈیم پہنچ گیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈکے درمیان پنڈی سٹیڈیم میںمیچ دیکھنے کیلئے گولڈن مین کوہاٹ سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچے ہیں۔سر تا پاﺅں سنہرے رنگ میں رنگے گولڈن مین نے کہا ہے کہ وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے کوہاٹ سے خصوصی طور پر پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آئے ہیں اور عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے اور کھیل سے محظوظ ہونے کیلئے سٹیڈیم آئیں۔

سٹیڈیم میں خوبصورت میچ جاری ہے۔ چھکے چوکے بھی لگ رہے ہیں باﺅلرز وکٹیں بھی لے رہے ہیں۔ ماحول بہت اچھا ہے۔انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے ہوئے کہا دعا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ جاری و ساری رہے اور اللہ تعالیٰ پورے ملک کو ایسی خوشیوں سے منور رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن