• news

فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار تین خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا۔فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ یادگار ترین میچ جرمنی اور کوسٹاریکا کے مابین کھیلا گیا جس میں فرانس کی سٹیفنی فیپرٹ نے بطور ریفری میدان میں چارج سنبھالا جبکہ برازیل کی نیوزا بیک اور میکسیکو کی کارین ڈیاز بھی سٹیفنی کی معاونت کیلئے میدان میں موجود تھیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن